اُڈپی:20؍ جون (ایس اؤ نیوز) ضلع اُڈپی کے برہماور کی پورنا پرگنیا پی یو کالج کی باحجاب طالبہ امینہ شماز نے پی یوسی دوم (سائنس) کے سالانہ امتحانات میں 600میں 583نمبرات (97.17فی صد) کے ساتھ نمایاں کامیابی درج کرتےہوئے قوم وملت کا نام روشن کیا ہے۔
اُدیاور کے محمد اسحق اور شیرین بانوکی دختر امینہ شماز نے علم ریاضی میں 100،کمپیوٹر سائنس میں 100، کیمسٹری میں 99 اور فزکس میں 95نمبرات حاصل کئے ہیں، اس طرح پی سی ایم میں ان کی کامیابی کی شرح 98.5فی صد درج کی گئی ہے۔ انہوں نے انگریزی میں 93 اور ہندی میں 96نمبرات حاصل کئے ہیں۔ اس طرح امینہ شماز کا مجموعی پی یو دوم کے نتیجے کی شرح 97.17فی صد ریکارڈ کی گئی ہے۔
ان کی اس شاندار کامیابی پر اُڈپی کے کئی مسلم اداروں کے ذ مہ داران نے انہیں اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کی ہے اور مستقبل میں مزید اسی طرح کی امتیازی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔